پاکستان مخالف نعرے پر یاسر حسین کا سنی دیول پر طنز

پاکستان مخالف نعرے پر یاسر حسین کا سنی دیول پر طنز

کراچی (این این آئی)اداکار، ہدایتکار یاسر حسین نے بھارتی اداکار سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ٍسنی دیول کی نئی فلم باڈر 2 میں پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا ہے فلم کی تشہیر کیلئے منعقدہ تقریب میں بھارتی اداکار نے فلم سے پاکستان مخالف نعرہ لگایا، جسے یاسر حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا، انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بیشتر صارفین نے کہا کہ اتنی زور سے نعرہ لگاتے ہوئے وہ گر ہی نہ جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں