فلم دھریندھر کے اداکار گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

فلم دھریندھر کے اداکار گھریلو ملازمہ  سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

ممبئی (این این آئی)ممبئی پولیس نے فلم دھریندھر میں نظر آنیوالے اداکار ندیم خان کو گھریلو ملازمہ سے شادی کا جھانسہ دے کر طویل عرصے تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 41سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ گزشتہ کئی برسوں ندیم خان کے گھر میں کام کر رہی تھی، دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور اداکار نے شادی کا وعدہ کیا تھا اور وعدے پر اداکار نے گزشتہ 10 برس کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی۔ اداکار اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں