بیلا حدید اور بوائے فرینڈ میں 2 سال کے بعد علیحدگی
لاس اینجلس(آئی این پی)لبنانی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے بوائے فرینڈ ایڈن بینویولوس کے درمیان دو سالہ رشتہ حالیہ دنوں میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بیلا حدید اور ان کے بوائے فرینڈ ایڈن بینویولوس نے اپنے رشتے کو خاموشی سے ختم کیا، جس کے بعد بیلا کی زندگی میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں۔ایک ذرائع کے مطابق بیلا کے لیے یہ علیحدگی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے ۔تاہم ایک اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مثبت رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔