سینئر اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
لاہور(شوبز ڈیسک)معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے۔ خالد حفیظ خان پاکستان ٹی وی کے کامیڈی ڈراما گیسٹ ہاؤس میں مسٹر شمیم کا کردار کرکے مشہور ہوئے۔
یہ شو پی ٹی وی کا ایک کلاسک شمار ہوتا ہے جسے ناظرین آج بھی یاد رکھتے ہیں۔فنکاروں نے خالد حفیظ خان کے انتقال کی خبر پر اسے انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات نے کلاسک پی ٹی وی مزاحیہ ڈراموں کی پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے اندازِ اداکاری نے کئی فنکاروں کو متاثر کیا۔