گلوکار عالمگیر پاکستان بنگلادیش تعلقات کی بحالی پر خوش

گلوکار عالمگیر پاکستان بنگلادیش  تعلقات کی بحالی پر خوش

لاہور (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر عالمگیر نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوش کا اظہار کیا۔

عالمگیر نے کہا کہ وہ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے تھے ، وہ بنگالی ضرور ہیں لیکن محب وطن پاکستانی ہیں، پاکستان نے انہیں بہت محبت دی۔انہوں نے پاکستان آئیڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو سامنے لانے کے لیے یہ بہت اچھا پلیٹ فارم ہے ، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ 50 سال بعد بھی نوجوان ان کے گانے گنگنا رہے ہیں۔عالمگیر نے نوجوان گلوکاروں کو مشورہ دیا کہ کلاسیکی گائیکی سیکھ کر موسیقی کی جڑیں مضبوط کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں