ممبئی میں روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ

ممبئی میں روہت شیٹی کی  رہائش گاہ کے باہر فائرنگ

ممبئی (اے پی پی)ممبئی کے علاقے جوہو میں نامعلوم افراد نے فلمساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور حکام نے بتایا کہ سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔جوہو پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیمیں ملزم کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہیں۔ فرانزک لیب کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ روہت شیٹی کے واقعے کے دوران گھر پر موجود ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں