اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو وائرل

اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

لائبہ خان نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ نہ روئیں کیونکہ وہ خود رونے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔رخصتی کے دوران انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تیرے حوالے گیت بھی گنگنایا اور مسکراتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی طرف قدم بڑھایا۔ان کی بہن ابتدا میں خوش نظر آئیں مگر رخصتی کے قریب ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں