نعمان اعجاز نے خلیل الرحمن قمر کے سخت الفاظ کا جواب دیدیا

 نعمان اعجاز نے خلیل الرحمن قمر کے سخت الفاظ کا جواب دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکار نعمان اعجاز نے مصنف و ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر کے انکے خلاف سخت اور تندو تیز تبصرے پر اپنا جواب مودب انداز میں دے دیا۔خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے تھے جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث شروع ہوگئی تھی۔

اس کے جواب میں نعمان اعجاز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کے اپنے خیالات ہوتے ہیں اور صرف خلیل الرحمٰن قمر ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا۔ وہ ایک پبلک فگر ہیں عوامی اثاثہ نہیں، اس لیے ان کی ذاتی زندگی اور خاندان پر نامناسب رائے دینے سے گریز ہونا چاہئے ،اداکار نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے لیکن احترام کے دائرے میں رہنا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں