کم عمری کی شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں:جویریہ عباسی

کم عمری کی شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں:جویریہ عباسی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ میں نے کم عمری میں شادی اپنی مرضی سے کی اور مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران جویریہ عباسی نے بتایا کہ میں نے کم عمری میں شادی اپنی مرضی سے کی اور مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں شدت سے محبت کرتی تھی اور یہ میرا ذاتی انتخاب تھا۔

مجھے اپنی شادی یا طلاق کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ دونوں فیصلے میرے اپنے تھے ، شادی سے مجھے ایک خوبصورت بیٹی ملی۔انہوں نے کہا کہ میں اداکارہ بننا چاہتی تھی اور اسی لیے جلد شادی کی تاکہ کیریئر کا آغاز کر سکوں، والدین نے کہا تھا کہ شادی کے بعد مل کر جو کرنا ہو کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں