مالی تنازع کیس ،راجپال یادیو تہاڑ جیل میں منتقل

 مالی تنازع کیس ،راجپال یادیو تہاڑ جیل میں منتقل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کامیڈین اداکار راجپال یادیو ایک بار پھر قانونی مشکلات میں گھر گئے ، ان کو طویل عرصے سے جاری مالی تنازع کیس میں سرینڈر کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے تحت تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ کیس 2010ء کا ہے جب راجپال یادیو نے دہلی کی کمپنی مرلی پروجیکٹس پرائیوٹ لمیٹڈ سے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اتا پتہ لاپتہ کے لیے مبینہ طور پر 5 کروڑ بھارتی روپے قرض حاصل کیا تھا، فلم باکس آفس پر ناکام رہی جس کے باعث قرض کی ادائیگی میں مشکلات پیش آئیں اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق سود اور جرمانوں سمیت واجب الادا رقم تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں