محمود نے میرا کیریئر بنایا اور تباہ بھی کیا:ارونا ایرانی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ارونا ایرانی کا کہنا ہے کہ اداکار و کامیڈین محمود نے میرا کیریئر بنایا اور تباہ بھی کیا۔
ارونا نے بتایا کہ وہ سماجی دعوتوں کو نرمی سے منع کردیا کرتی تھیں۔ ارونا نے کہا محمود نے مجھے پہلی بار کام دیا، وہ رشتہ ایک طرح کے احسان کے تحت بنا تھا، لیکن بعد میں تعلقات کی نوعیت بھی بدلتی گئی۔ بعد میں مجھے محسوس ہونے لگا کہ وہ کھلے عام میرا استحصال کر رہے ہیں۔ میں نے جو کچھ کیا، مجبوری اور ضرورت کے تحت کیا، اس لیے میں اکیلے انہیں موردِ الزام نہیں ٹھہرا سکتی، بالآخر وہ رشتہ ختم ہو گیا۔