دھنوش قانونی مشکل میں، پروڈکشن ہاؤس کا 20 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

 دھنوش قانونی مشکل میں، پروڈکشن  ہاؤس کا 20 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

ممبئی (شوبزڈیسک) اداکار دھنوش سنگین قانونی تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس تینندل فلمز نے ان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔

دھنوش نے 2016 میں تینندل فلمز کے ساتھ ‘نان رودرن’ نامی فلم کے لیے معاہدہ کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم پر ابتدائی طور پر 20 کروڑ خرچ کیے ۔ فلم رُک جانے سے پروڈکشن ہاؤس کو مالی نقصان ہوا، جس کی تلافی کے لیے وہ دھنوش سے معاوضہ چاہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں