بچوں کو سوشل میڈیا پر نمایاں نہ کرنیکی وجہ ٹرولنگ ہے :ندا یاسر
لاہور(شوبز ڈیسک)ہوسٹ و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بڑے بچوں کو سوشل میڈیا پر نمایاں نہیں کرتی اور اس کی ایک اہم وجہ ٹرولنگ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ہمارے بچے ٹین ایج میں داخل ہوئے تو ہم نے ایک موقع پر خاندانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، بچوں نے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ تصاویر پوسٹ کیں، جس کے بعد لوگوں نے منفی تبصرے کرنا شروع کر دئیے ۔،بچوں کیلئے ایسا نہیں ہونا چاہیے ، وہ اس سے دل برداشتہ ہو گئے تھے۔