شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا:زارا نور
لاہور (آئی این پی )اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی بیسٹ فرینڈ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا ۔
`حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے زارا نور نے کہا مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو لوگوں نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تو وہ ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے ہوں گے ۔ زارا نے کہا ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا، اور خاص طور پر انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ میری انگلیاں واپس آئی ہیں؟انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا میرے دوستوں کے بہت سے گروپس تھے ، میں ہر کسی کو دوست سمجھ لیتی تھی لیکن اسد مجھے تنبیہہ کرتے تھے ، اب سمجھ آیا کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے ۔