18 سال میں شادی ہوئی، والد پہلے چاہتے تھے :سدرہ نیازی
لاہور (آئی این پی)اداکارہ سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہی ہوگئی تھی۔
اداکارہ نے ایک پروگرام میں کہاکہ ان کی شادی اٹھارہ سال کی عمرمیں ہوگئی تھی لیکن ان کے والد پہلے یہ خواہش رکھتے تھے کہ وہ اس سے بھی کم عمر ی میں شادی کر لیں، بعد میں مناسب وقت تک انتظار کیا گیا۔سدرہ نیازی نے شادی کو اپنی زندگی کا مثبت حصہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے خاندان نے ہمیشہ انہیں مکمل خاندانی سپورٹ فراہم کی ہے ۔سدرہ نیازی نے کہا کہ شادی نے کبھی ان کے کیریئر میں رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ انہیں ہمیشہ خاندانی اور پیشہ وارانہ سپورٹ حاصل رہی۔