پہلی ملاقات کیسے محبت میں بدل گئی؟ محمود اسلم کا دلچسپ انکشاف
کراچی(شوبزڈیسک ) نامور سینئر اداکار محمود اسلم نے بتایا کہ گریجویشن کے بعد ایک دوست مجھے ایک سیاستدان کے پاس لے گیا جس نے مجھے نئے کھلنے والے آئس کریم پارلر میں منیجر کی نوکری دے دی۔
ان کی ہونے والی اہلیہ اکثر اپنی سہیلیوں کے ساتھ اس پارلر آتی تھیں اوران کی اہلیہ کی سہیلیاں انہیں تنگ کرنے کے لیے پرینک کالز بھی کیا کرتی تھیں لیکن جب ان کی اہلیہ نے براہ راست ان سے بات کی تو پھر یہ تعلق آگے بڑھتا گیا اور انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔