میری موت کے ذمے دار میرے والدین ہونگے : انوراگ دوبھال

میری موت کے ذمے دار میرے  والدین ہونگے : انوراگ دوبھال

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی یوٹیوبر انوراگ دوبھال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے والدین پر ہراسانی اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

 انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی ہے اور میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔ میرے والدین میری شادی کو قبول نہیں کر رہے ۔ میں اپنی ممکنہ موت کا ذمے دار اپنے والدین اور کچھ قریبی رشتے داروں کو ٹھہرا رہا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں