سونو سود کا مشرق وسطیٰ میں پھنسے مسافروں کیلئے بڑا اعلان
ممبئی (شوبزدیسک )بالی ووڈ اداکار سونو سود نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے دوران وہاں پھنسے مسافروں کے لیے مدد کا اعلان کردیا۔
52 سالہ اداکار نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ جو بھی لوگ موجودہ بحران کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ان سے مفت رہائش کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بھی ہمارے ہندوستانی ہیں، چاہے وہ کسی بھی قوم یا ذات سے تعلق رکھتے ہوں وہ مجھے ڈی ایم کریں ۔