شوہر گھر میں جنات لے آئے ثنا عسکری کا دلچسپ انکشاف

شوہر گھر میں جنات لے آئے   ثنا عسکری کا دلچسپ انکشاف

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ثنا عسکری نے ایک پروگرام میں شوہر اور جنات کے بارے میں دلچسپ واقعہ سنایا ۔ثنا عسکری نے ایک پروگرام میں بتایا کہ ان کے شوہر کو ڈراؤنی کہانیاں بنانے اور سنانے کا خاص شوق ہے۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے گھر کے اندر ہی ایک سٹوڈیو بھی قائم کر رکھا ہے۔ چند ماہ قبل انہیں یوں محسوس ہوا جیسے ان کے شوہر کی آواز آئی ، حالانکہ وہ وہاں موجود نہیں تھے ،ثنا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے ان کے شوہر نے گھر کا ماحول ہی ایسا بنا دیا ہے جو جنات کیلئے دوستانہ ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں