علی عباس نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیدیا

علی عباس نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیدیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار علی عباس نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اداکار وسیم عباس نے ان کے اداکاری کے کیریئر میں کبھی ان کی مدد نہیں کی۔

علی عباس نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ علی عباس خود کو سیلف میڈ سمجھتے ہیں اور اپنی کامیابی کو اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا تو ان کے والد وسیم عباس ناخوش ہوئے اور انہوں نے کئی عرصے تک ان سے بات نہیں کی۔بقول ان کے والد نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ کسی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کو فون کر کے ان کے لیے سفارش نہیں کریں گے ۔ علی عباس کے مطابق اب وہ اپنے والد کے مؤقف کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں کیونکہ شوبز کی دنیا غیر یقینی ہوتی ہے ۔ یہ ایک ہوائی روزی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں