لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی تو یہ انکا مسئلہ میرا نہیں:حنا آفریدی
پشاور(آئی این پی )خوبرو اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں۔
اداکارہ حنا آفریدی سے حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ اپنے نکاح کی جیولری پر کافی تنقید کی زد میں آئیں، آپ نے تنقید کو کیسے ڈیل کیا؟حناآفریدی نے اس کے جواب میں کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، اگر لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی تو یہ ان کا مسئلہ ہے میرا نہیں، شادی کے بعد اتنا وقت نہیں ہوتا، رسومات میں مصروف ہوتے ہیں، کوئی انسٹاگرام کھول کر نہیں دیکھتا، میں نے بھی سوشل میڈیا کو کھول کر نہیں دیکھا۔