فہد مصطفی کے انٹرویو میں لباس کے انتخاب پر تنقید

فہد مصطفی کے انٹرویو میں لباس کے انتخاب پر تنقید

اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ حالیہ انٹرویو میں اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک یوٹیوب چینل کے لیے انٹرویو دیا، اس موقع پر اداکار سپورٹس ویئر میں نظر آئے اور انہوں نے اسی لباس میں انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔فہد مصطفیٰ کے اس لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے ناپسند کیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کو انٹرویو کے لیے زیادہ مناسب لباس کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ اس انٹرویو کے لیے زیادہ بہتر اور باوقار لباس پہنا جا سکتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں