طوبیٰ انور نے برطانیہ میں آئی فون چوری کی تفصیلات بتادیں

طوبیٰ انور نے برطانیہ میں آئی  فون چوری کی تفصیلات بتادیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے برطانیہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ان کا نیا خریدا ہوا آئی فون سٹریٹ سکیمنگ کے ذریعے چوری ہوگیا تھا۔

طوبیٰ انور کے مطابق میں لندن کے کیفے میں بیٹھی تھی، اسی دوران ایک لڑکی میرے پاس آئی اور کوکیز کی طرف اشارہ کرنے لگی، اسی دوران اس لڑکی نے ایک کاغذ میرے فون پر رکھا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر انتہائی مہارت سے میرا آئی فون اور کوکی دونوں چرا لیے ۔ واقعے کے بعد میں شدید صدمے کا شکار ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں