سر پر گولی مار دینگے ، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے بدنامِ زمانہ گینگسٹر گینگ لارنس پشنوئی نے گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بادشاہ نے ہریانوی زبان میں گانا ریلیز کیا تھا جس کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا۔ تاہم اب لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھی بادشاہ کے گانے کیخلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے گلوکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے یہ دھمکی سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے ذریعے دی جس میں انہوں نے کہا کہ 'اس کے سر پر گولی مارنا، بادشاہ آپ نے ہریانہ کی ثقافت کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے ، ہم نے آپ کو 2024 میں آپ کے کلب میں ٹریلر دکھایا تھا اور اب اگلی بار آپ کو براہ راست سر پر گولی ماریں گے ۔