27 سالہ ترکش انفلوئنسر کی پر اسرار موت نے سب کو چونکادیا

27 سالہ ترکش انفلوئنسر کی پر اسرار موت نے سب کو چونکادیا

لاہور(شوبزڈیسک )ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت نے سب کو چونکا دیا۔

27 سالہ انفلوئنسر کا13 مارچ کو انتقال ہوا اوراستنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار تھی جبکہ وہ اپنے فیشن سٹائل اور دنیا بھر کے سفر کی تصاویر شیئر کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ واضح ہو سکے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں