طواف کے دوران ویڈیو نہ بنائیں اداکار گوہر رشید کی مداحوں سے اپیل
لاہور(شوبزڈیسک)مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اداکار گوہر نے عمرے کے دوران پیش آیا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
آپ اتنی مقدس جگہ خانہ کعبہ کو دیکھنے آئے ہیں اور وہاں سیلفی لے رہے ہیں، دوران طواف ایک شخص نے سلیفی لینے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کا کیمرا پکڑ کر نیچے کردیا اور کہا کہ شرم کر و کس جگہ پر آئے ہوئے ہو۔ اداکار نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی طواف کے دوران ویڈیو نہیں بنایا کریں۔