بال لگانے کیلئے مجھے رقم کی پیشکش کی گئی، میں نے انکار کردیا:انوپم کھیر

 بال لگانے کیلئے مجھے رقم کی پیشکش کی گئی، میں نے انکار کردیا:انوپم کھیر

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سر پر بال لگانے والی کمپنیوں نے انہیں بالوں کی پیوندکاری (ہیئر ٹرانسپلانٹ) کے لیے رقم کی پیشکش کی۔

 لیکن انہوں نے انکار کر دیا، میں ہر ہیئر ویونگ کمپنی یا ڈاکٹر کا خواب ہوں اور بہت سے لوگ مجھے پیسے دینے کے لیے تیار ہیں کہ میں ایک بار ان سے بال لگوا لوں، لیکن میں نے انہیں یہ موقع نہیں دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے جب 1981 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے سر پر بال نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں