خواب کامیابی کی سیڑھی ،دیکھنا بند نہ کریں:یمنیٰ زیدی
کراچی (آئی این پی) اداکارہ یمنی زیدی نے اپنے خوابوں کو اپنی کامیابی کی سیڑھی قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ کسی بھی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اس کے خواب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بچپن میں ایک ایسی بچی تھی جس میں اعتماد کی بہت کمی تھی لیکن میں پھر بھی خواب دیکھا کرتی تھی۔ اور آج وہ جس مقام پر ہیں وہ ان کی ہمت نہ ہارنے اور اپنے خوابوں کو سچا کرنے کا نتیجہ ہے۔