ڈائریکشن مشکل کام،فنکار تعاون نہیں کرتے : ایوب کھوسہ

ڈائریکشن مشکل کام،فنکار تعاون نہیں کرتے : ایوب کھوسہ

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے ایک شو میں بتایا کہ نئے ڈرامہ ہمراہی میں میرا کردار ‘لالا’ کا شاندار رسپانس مل رہا ہے، مجھے مختلف شہروں اور بیرون ملک سے مداحوں کی کالز اور تعریفی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناظرین نے میرے نیچرل گیٹ اپ کو قبول کرلیا ہے، میں نے اپنا گیٹ اپ تبدیل کرنے کی کوشش بھی کی، کلین شیو بھی ہوا، مونچھوں کے بغیر بھی ڈراموں میں کام کیا، لیکن ناطرین نے مجھے میرے لمبے بالوں کے ساتھ زیادہ پسند کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے نے میری طرح لمبے بال رکھے تو میں نے اسے صاف کہہ دیا کہ یا تو تم لمبے بال رکھ لو، یا پھر مجھے رکھنے دو۔ ایوب کھوسہ نے بتایا کہ میں نے ڈائریکشن کے شعبے میں بھی کام کیا، ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنا مشکل لگا، کیوں کہ فنکار تعاون نہیں کرتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں