فنکاروں کیلئے اچھے کردار کا انتخاب چیلنج ہتا ہے : مومنہ بتول

فنکاروں کیلئے اچھے کردار کا  انتخاب چیلنج ہتا ہے : مومنہ بتول

کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، میری نئی ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔،مجھے فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں