ساس بن گئی اب بھی شادی کی پیشکش ہوتی ہے : کرن خان

 ساس بن گئی اب بھی شادی کی پیشکش ہوتی ہے : کرن خان

کراچی (این این آئی) میزبان و اداکارہ کرن خان نے اپنی عمر اور اب تک شادی کی پیشکش موصول ہونے سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کرن خان نے بتایا کہ میرا بیٹا اب 27 برس سے زائد کا ہو چکا ہے جبکہ میں اب ساس بھی بن چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنی اہلیہ کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہے ، میں کبھی بھی اپنی بہو کی طرزِ زندگی میں مداخلت نہیں کرتی۔کرن خان کے مطابق میں سخت مزاج ساس نہیں اور اپنے بیٹے کے انتخاب سے خوش ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ابتدا ہی سے اپنے بیٹے کو اپنی پسند سے شادی کرنے کی اجازت دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں