جنسی ہراسانی کا الزام، بھارتی فلم ساز رنجیت بالا گرفتار

جنسی ہراسانی کا الزام، بھارتی فلم ساز رنجیت بالا گرفتار

ممبئی(این این آئی)جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور فلم ساز رنجیت بالاکرشنن کو اداکاہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کو اداکارہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران رنجیت نے انہیں ایک کارواں میں بلا کر جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے اداکارہ کے بیان کی بنیاد پر متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، جن میں خواتین کی عزت پامال کرنے، جنسی حملہ، ناجائز قید اور فحش حرکات کی دفعات شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجیت کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں