غصے کا تیز ہوں منوج باجپائی نے اعتراف کرلیا
ممبئی(آئی این پی)گینگ آف واسع پور کے سپر سٹار منوج باجپائی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ غصے کے تیز ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں غصے کا تیز ہوں اور اس میں میری پرورش اور فیملی پس منظر کا دخل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں گھر میں سب سے بڑا لڑکا تھا اور ہم چھ بہن بھائی تھے، بڑا ہونے کی وجہ سے مجھ پر بہت ساری ذمہ داریاں تھیں، اگرچہ وہ ساری ذمہ داریاں میری نہیں تھیں لیکن مجھے اٹھانی پڑیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس زمانے میں غصہ میرا شدید ترین جذبہ تھا اور گزشتہ کچھ برسوں سے یہ کم ہوگیا ہے۔