زین ملک کا نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت

زین ملک کا نصرت فتح علی خان  کو خراجِ عقیدت

لندن (این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

زین نے ‘ٹریک سٹار شو’ میں بطور مہمان شرکت کی ۔ایک سیگمنٹ میں نصرت فتح علی خان کا ایک کلاسک گانا بھی چلایا گیا جس کی زین ملک نے صحیح شناخت کی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ نصرت فتح علی خان کا میرے میوزک کیریئر پر بہت گہرا اثر ہے ۔اْنہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے نصرت فتح علی خان کے اعزاز میں اپنے نئے البم میں شامل ایک گانے کا نام ‘نصرت’ رکھا ہے، یہ اقدام قوال کی موسیقی کے نسلوں پر دیرپا اثر کو اجاگر کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں