لوگ میرے لنگر سے حسد کرتے ہیں:ریشم
کراچی(این این آئی)اداکارہ ریشم نے کسی کا نام لیے بغیر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ میرے لنگر کی وجہ سے مجھ سے حسد کرتے ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ میرا وقت ابھی ختم نہیں ہوا، لوگ میرے لنگر سے حسد کرتے ہیں کیونکہ وہ اس کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں کی پہچان کیا ہے؟ ایک شخص جو 30 سال سے دن رات ناچ رہا ہے، مگر اس کی اپنی شناخت کیا ہے؟ ان کی بہن، یہ افسوسناک ہے۔