فلم انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں :ببرک شاہ

فلم انڈسٹری کے حالات سے  مایوس نہیں :ببرک شاہ

لاہور(این این آئی)اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات سے مایوس نہیں ہوں، ہر شعبے میں اتار چڑھاؤ آتا جاتا رہتا ہے۔۔۔

 یہ ضرو ر ہے کہ آج بحرانی کیفیت ہے لیکن حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کو سپورٹ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں نجی پراجیکٹ میں مصروف ہوں اس لئے شوبز انڈسٹری کے لئے وقت نہیں ہے ،جب مجھے اچھا سکرپٹ ملا تو ضرو ر وقت نکالوں گا ۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیں وابستہ تمام لوگوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں