ٹرولنگ کام پر نہیں، ظاہری شکل و صورت پر کی جاتی ہے :ندا یاسر
کراچی(این این آئی)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ہمیشہ آپ کے پیشہ ورانہ کام سے متعلق نہیں ہوتے بلکہ زیادہ تر آپ کی ظاہری شکل و صورت پر کیے جاتے ہیں۔۔۔
مثال کے طور پر لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ کا پیٹ کیوں نظر آ رہا ہے یا کوئی گنجا کیوں لگ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صارفین ہمیشہ آپ کی عمر یا شکل کو نشانہ بناتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کچھ مایوس خواتین سوشل میڈیا پر بیٹھی ہیں جو اپنی زندگی سے خوش نہیں اور ان کا واحد کام اداکاروں پر منفی تبصرے کرنا ہے۔