ماورا کی طرح کوئی نہیں رو سکتا، عروہ حسین کا چیلنج

ماورا کی طرح کوئی نہیں رو سکتا، عروہ حسین کا چیلنج

کراچی (آئی این پی) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ ماورا حسین کی طرح کوئی نہیں رو سکتا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں عروہ حسین نے کہاکہ وہ ماورا سے بھی متاثر ہوتی ہیں کہ وہ مناظر کے دوران کس طرح روتی ہیں،میں عوام کو چیلنج کرتی ہوں کہ ماورا حسین کی طرح کوئی نہیں روتا۔ عروہ حسین نے مزید کہا کہ لوگ ان کی نقل کرنے کے لیے ویڈیوز بنا سکتے ہیں کیونکہ وہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ لوگ ماورا کے رونے کی نقل کیسے کرتے ہیں، شروع میں جب کوئی مجھے یہ کہتا تھا کہ آپ روتے ہوئے بہت اچھی لگتی ہیں تو میں پریشان ہوجاتی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں