لوگ خوش،کامیاب خواتین کو برداشت نہیں کرتے :ہانیہ

لوگ خوش،کامیاب خواتین کو برداشت نہیں کرتے :ہانیہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے منفی رویوں پر صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے کہا کہ میں تنازعات سے ناواقف نہیں ہوں، لیکن جو کچھ میرے اردگرد ہو رہا تھا۔۔۔

 اس سے میں بہت تھک گئی تھی، میں نے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا کیونکہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے ، میں ہفتوں یہی سوچتی رہی کہ کیا مجھ سے کوئی غلطی ہو رہی ہے ؟ کیا مجھے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے ؟ اور پھر مجھے احساس ہوا کہ لوگ خوش اور کامیاب خواتین کو برداشت نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ یہ منفی رویہ صرف مردوں تک محدود نہیں بلکہ خواتین بھی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں شامل ہیں، لوگ ہمیں اس سانچے میں ڈھالنا چاہتے ہیں جو انہوں نے اپنے ذہن میں بنا رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں