سفارشی نہیں،محنت سے شوبز میں نام بنایا:نور ظفر
کراچی (آئی این پی) اداکارہ نور ظفر خان نے کہا ہے کہ میں نے سفارش کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر شوبزمیں نام پیدا کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ، جھوٹ بولنے والوں سے کوسوں دور رہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ سچ بولا اور لوگوں سے بھی سچ سننا پسند ہے اگر کوئی دھوکے سے مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتا ہے تو مجھے شدید غصہ آتا ہے ۔ نور ظفر خان نے کہا کہ ہر جگہ پر اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں جن کے درمیان رہ کر ہی اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام روزے رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔