ہاں میں کام چور ہوں، ،ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

ہاں میں کام چور ہوں، ،ژالے  سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

کراچی(این این آئی)اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ انسٹاگرام پر ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ جب میرا اے ڈی چاہتا ہے کہ میں 15 دن کے آرام کے بعد کام کروں۔

اداکارہ لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہاں میں کام چور ہوں، اس میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے میں نے قبول بھی کر لیا ہے کہ میں کام چور ہوں پر بھائی اس کے بعد تم میرے ساتھ کام کی امید کیوں کرتے ہو۔ژالے کہتی ہیں کہ میں تھوڑی کام کروں گی، کام چور لوگ کام تھوڑی کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں