مایوسی نہیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں:کنزیٰ ہاشمی

مایوسی نہیں مثبت سوچ کے ساتھ  آگے بڑھتی ہوں:کنزیٰ ہاشمی

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ میں مایوس اور نا امیدی نہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں۔

 ایک انٹرویو میں کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ اداکارہ نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ اسکے بعد انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں