لڑکی کا قتل: 21 سالہ امریکی گلوکار کو 14 سزائے موت ہونے کا امکان
لاس اینجلس(شوبزڈیسک)21سالہ امریکی گلوکار ڈیوڈ انتھونی برک المعروف D4vd پر 14 سالہ لڑکی سیلسٹے ریواس ہرنینڈز کے قتل کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے، ملزم نے عدالت میں جرم سے انکار کیا ہے۔
مقدمے میں پہلے درجے کے قتل کے علاوہ کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور لاش کی بے حرمتی جیسے سنگین الزامات شامل کیے گئے ہیں، حکام کے مطابق ملزم کو عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے۔