‘انشا اللہ’ کہنے والی ہالی ووڈ اداکارہ کو قرآن مجید کا تحفہ
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جب لندن میں ایک تقریب کے دوران انہیں مداح نے قرآنِ مجید بطور تحفہ پیش کیا۔
جس پر اداکارہ نے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔تقریب کے دوران این اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہی تھیں کہ اسی دوران ایک مداح نے آگے بڑھ کر انہیں قرآنِ پاک پیش کیا ۔اداکارہ نے نہ صرف تحفہ قبول کیا بلکہ مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔