بیٹی کی پرورش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے :کاجول

بیٹی کی پرورش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے :کاجول

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول نے اعتراف کیا کہ بیٹی کی پرورش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ تقریباً تین سال ایسے تھے کہ ہمارے درمیان جھگڑے ہوتے رہے اور غیر معقولیت پر مبنی چیزیں بھی ہوئیں۔

کینیڈین یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے کاجول نے اپنی بیٹی نیسا کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ ایک ایسا رشتہ تھا جس پر انہیں کافی محنت کرنا پڑی۔ میں نیسا سے بہت سی باتیں کرتی ہوں اور اسے چیزیں سمجھاتی ہوں۔ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جسے ہمیں بنانا پڑا۔ جب ہارمونز کے اثرات ظاہر ہوئے تو وہ 12 سال کی تھی اور ہم سب الجھے ہوئے تھے ۔ میں اس سے کہتی تم سے بات نہیں کروں گی، پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس سے اتنی لڑائی نہ کروں بلکہ بات کرنے کی کوشش کروں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں