مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ‘‘مائیکل’’ عالمی سطح پر ریلیز
لاس اینجلس (آئی این پی)دنیا کے لیجنڈ پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنائی گئی شاندار ہالی ووڈ بایوپک فلم ‘‘مائیکل’’ عالمی سطح پر ریلیز کردی گئی۔
فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز انٹوان فوکا نے کی ہے جبکہ اسے گراہم کنگ کی پروڈکشن میں تیار کیا گیا ہے ۔ فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے جعفر جیکسن نے نبھایا ہے ، فلم کا محور مائیکل جیکسن کی ابتدائی زندگی، جیکسن 5 سے ان کے عالمی سپر سٹار بننے تک کا سفر ہے ۔ کہانی میں ان کے میوزک کیریئر، خاندانی تعلقات اور شہرت کو دکھایا گیا ہے۔