اپنا نکاح نامہ پڑھوں گی اور حق مہر بھی خود لکھواؤں گی:حنا طارق

اپنا نکاح نامہ پڑھوں گی اور حق مہر  بھی خود لکھواؤں گی:حنا طارق

لاہور(شوبزڈیسک )ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ میں اپنا نکاح نامہ ناصرف خود پڑھوں گی بلکہ اپنا حق مہر بھی خود لکھواؤں گی۔

ایک یوٹیوب پروگرام میں انہوں نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ میں اپنے حق مہر میں لکھواؤں کہ عمرہ یا حج پر جانا ہے ۔ مجھے پیسے نہیں یہ چاہیے ۔ آج کل بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں۔ آج کل کے لڑکے لڑکیاں اپنے پارٹنر کے ماضی کے حوالے سے سوال نہیں کرتے ۔ کوئی طلاق یافتہ ہے یا نہیں اب کسی کو اتنا فرق نہیں پڑتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں