علیزے شاہ کا میک اپ پھر سوشل میڈیا پر تبصروں کی وجہ بن گیا
لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ علیزے شاہ کا میک اپ اور انداز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث اور تبصروں کی وجہ بن گیا۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اسے ضرورت سے زیادہ میک اپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سادہ لڑکی کے کردار کے لیے یہ انداز مناسب نہیں۔کچھ صارفین نے علیزے شاہ کی موجودہ لک پر بھی تنقید کی اور اسے سرجری کے بعد غیر فطری قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے ہیئر اسٹائل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے مشورہ دیا کہ اداکارہ کو سادگی اپنانی چاہیے ۔