کترینہ کیف کا وکی کوشل پر مزاحیہ جملہ وائرل
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا اپنے شوہر اداکار وکی ایک مزاحیہ تبصرہ وائرل ہو گیا۔
وکی کوشل نے انسٹاگرام سٹوریز پر اپنے برانڈ کے ایک پراڈکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا Caffeinated cheeks for caffeinated me جس پر کترینہ کیف نے اسی سٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں لکھا کہ نیند سے محروم والد کے لیے بہترین ہے (Best for sleep-deprived dads)،یہ مزاحیہ تبصرہ مداحوں کو بے حد پسند آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔