سپر ہٹ فلم ’’عاشقی ‘‘ کے ہیرو مشکل میں، ٹرولرز پیچھے پڑ گئے

سپر ہٹ فلم ’’عاشقی ‘‘ کے ہیرو مشکل میں، ٹرولرز پیچھے پڑ گئے

ممبئی (شوبزڈیسک )فلم عاشقی سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے بالی ووڈ اداکار راہول رائے مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کی سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ ہورہی ہے۔۔۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سوشل میڈیا پر ان کی چند ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں وہ اپنے پرانے گانوں پر ایک غیر معروف انسٹاگرام صارف ڈاکٹر ونیتا کے ساتھ نظر آئے ۔ ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے سخت تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ ایک وقت کے سپر سٹار کو ایسی ویڈیوز بنانے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے ۔ کچھ افراد کی جانب سے مسلسل طنز اور منفی تبصروں کے بعد اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں بعض قانونی معاملات اور برین سٹروک کے بعد سے مالی دباؤ کا سامنا ہے ، اور وہ محنت کے ذریعے اپنے حالات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر کوئی ان کی سادگی یا مشکلات کا مذاق اڑاتا ہے تو یہ ان کی شخصیت سے زیادہ ناقدین کے رویے کو ظاہر کرتا ہے ۔ اداکار کے اس بیان کے بعد فرح خان، سونو سود سمیت کئی معروف شخصیات نے ان کی حمایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں